Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی سرکار کی کھوکھلی ترقی بھارتی ریلوے نے بے نقاب کر دی

2023 میں مختلف ریلوے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی۔
شائع 18 جولائ 2023 08:51am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

مودی سرکار کی کھوکھلی ترقی کے ڈھکوسلے بھارتی ریلوے نے بے نقاب کر دیے، رواں سال بھارتی ریلوے میں حادثات کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی۔

2023 میں مختلف ریلوے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی، حادثات کی بنیادی وجوہات غیرمعیاری ٹیکنالوجی کو قرار دیا گیا ہے۔

پٹڑیوں کی قدیم ساخت اور حد سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا بھی حادثات کی وجوہات میں شامل ہیں۔

وندے بھارت ایکسپریس افتتاح کے پہلے مہینے ہی 4 حادثات کا شکار ہوئی۔

ریلوے حادثات کی عالمی تاریخ میں بھی بھارت پیش پیش ہے۔

سب سے بڑا ریلوے حادثہ بھارتی ریاست بہار میں 1981 میں پیش آیا، بہارحادثے میں 800 سے زائد لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نومبر 2016 میں اندور پٹنہ ایکسپریس حادثے میں 150 سے زائد مسافر ہلاک ہوئے۔

مئی 2010 کے کولکتہ حادثے میں 200 مسافر ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

india

Train Accidents