Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نگراں وزیراعظم کون ہوگا، دو بڑوں میں فیصلہ ہوگیا‘

'لاہور میں دو رہنماؤں کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی'
شائع 18 جولائ 2023 08:33am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب یہ ابہام نہیں رہا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا، دو بڑوں میں فیصلہ ہوگیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں دو رہنماؤں کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات عجلت میں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔

Shah Mehmood Qureshi

Caretaker PM