Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں عسکری قوت مزید بڑھانے کا اعلان

مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجے جائیں گے۔
شائع 18 جولائ 2023 08:16am
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں عسکری قوت مزید مضبوط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجے گا۔

یہ اضافی لڑاکا طیارے بحری جنگی جہاز کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق عسکری قوت میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی کیلئے کیا جا رہا ہے۔

جبکہ اہم آبی گزرگاہوں پر کمرشل جہازوں کو ایران سے درپیش خطرات کے پیش نظر فوجی موجودگی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Iran

US

F 16

مشرق وسطیٰ

F 35