Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وکٹ کیپر سرفراز احمد نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سرفراز احمد پاکستان کے لئے 21 ففٹیاں اور 4 سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں
شائع 17 جولائ 2023 08:44pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے-

پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کے تمام سابقہ وکٹ کیپرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے منفرد ریکارڈ بنایا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کیے، جو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار ہوا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے 3 ہزار رنز کا سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بلے باز 21 ففٹی اور چار سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

test cricket

pakistan vs sri lanka

sarfraz ahmed

Pakistan Test Cricket