Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان توشہ خانہ نیب انکوائری میں پیش نہیں ہوئے

سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے لاہور سے کم ہی سفر کرتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 04:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ نیب انکوائری میں آج پیش ہونے سے معذرت کرلی بلکہ نئی تاریخ کی استدعا کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ تحقیقات سے متعلق میں آج نیب آفس میں پیش نہیں ہوسکتا، میری جان کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث انکوائری رپورٹ لینے آج نیب دفتر نہیں آسکتا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میں نے لاہور سے اسلام آباد آمدورفت کو آج کل محدود کر رکھا ہے، 19 جولائی کو مختلف عدالتوں میں پیش ہونے اسلام آباد آؤں گا اس لیے توشہ خانہ تحقیقات سے متعلق شامل تفتیش ہونے کی تاریخ 19 جولائی مقرر کردیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس کی انکوائری رپورٹ بیرسٹرگوہرخان موصول کریںگے۔

NAB

imran khan

MAY 9 RIOTS