Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سگریٹ سُلگانے والوں کو گھورنا چاہیے، ہانگ کانگ کے وزیر صحت کا عوام کو مشورہ

ہانگ کانگ میں تمباکو نوشی پر پابندی ہے
شائع 16 جولائ 2023 07:46pm
تصویر: روئٹرز/فائل
تصویر: روئٹرز/فائل

ہانگ کانگ کے وزیر صحت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، جس جگہ پر پاپندی ہے وہاں سگریٹ سُلگانے والوں کو گھورنا چاہیے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ان سے جب شہر کو تمباکو سے شہر کو پاک بنانے کے حوالے پوچھا گیا، تو لو چنگ ماؤ نے جواب دیا کہ پولیس سے تمباکو نوشی کرنے والوں کو پکڑنے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

اس وقت ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین مطابق ریستورانوں، کام کی جگہوں، انڈورعوامی مقامات اور کچھ بیرونی عوامی مقامات کے اندر تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے لیکن ابھی ہانگ کانگ میں تمباکو نوشی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہانگ کانگ میں تمباکو نوشی کو کم کرنے کے لیے عوامی مشاورت شروع کی گئی ہے اس کے بعد پروفیسر لو نے صحت سے متعلق ایک اجلاس میں ساتھی قانون سازوں کو بتایا کہ انہیں تمباکو نوشی کو کم کرنے میں عوام کا اہم کردار ہے اور پولیس کے لیے تمباکو نوشی کرنے والوں کو بروقت پکڑنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔

پروفیسر لو جو کہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی ہر انسان کی صحت کے لیے خراب ہے اور ہانگ کانگ کے معاشرے کو ایسے کلچر کی ضرورت ہے کہ جہاں لوگ قانوں پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب عوام کسی کو ایسے مقامات پر تمباکو نوشی کرتے دیکھیں جہاں پر یہ کرنا ممنوع ہو، وہاں کوئی پولیس اہلکار بھی موجود نہ ہو، تو ہم تمباکو نوشی کرنے والوں کو گھور سکتے ہیں۔ انہوں نے پینل کو بتایا کہ قانون کے نفاذ کو بہتر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں تمباکو نوشی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٌپر 1,500 ہانگ کانگ ڈالر تک کے جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

پروفیسر لو نے کہا کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے، تو ہوسکتا ہے کہ جرم پہلے ہی رک گیا جس وجہ سے وہ کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بس کا انتظار کرنے پر تمباکو نوشی کے قوانین کو آداب کی طرح نافذ کیا جانا چاہیے۔

Hong Kong

Smoking