Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جوان‘ کی ریلیز سے قبل کاجول کا شاہ رخ پر فراڈ کا الزام؟

شاہ رخ کے مداحوں نے کاجول کی دوستی پر سوال اٹھادیا۔
شائع 16 جولائ 2023 03:07pm

کاجول اور شاہ رخ خان کا 30 سال قبل ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم ”بازیگر“ سے لے کر حالیہ فلم“دل والے (2015)“ تک ایک تاریخی آن اسکرین رشتہ رہا ہے۔

دونوں نے تین دہائیوں میں سات فلموں میں مرکزی جوڑی کے طور پر کام کیا ہے۔

تاہم، اب کاجول کے ایک نئے انٹرویو نے شاہ رخ کے مداحوں کو کاجول کی ان کی دوستی پر سوال اٹھانے مجبور کردیا ہے، کیونکہ کاجول نے ایسا بیان دیا ہے کہ جس سے تاثر جارہا ہے شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”پٹھان“ کی کمائی کے حوالے سے جھوٹ بولا۔

کاجول اس وقت اپنی حالیہ ویب سیریز ”دی ٹرائل“ کے باعث سرخیوں میں ہیں جو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر جاری ہے۔

اداکارہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر قدم رکھنے اور بیک ٹو بیک پروجیکٹس کے لیے تعریفیں وصول کر رہی ہیں۔

وہ گزشتہ دنوں اپنی ویب سیریز کی پرموشن میں مصروف تھیں اور اسی سلسلے میں دیے گئے ان کے ایک انٹرویو کی مختصر کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اداکارہ شاہ رخ خان سے ایک سوال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

لائیو ہندوستان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جب رپورٹر نے کاجول سے پوچھا کہ وہ اپنے دیرینہ ساتھی شاہ رخ خان سے کیا پوچھیں گی، تو انہوں نے ایک منٹ سوچنے کے بعد کہا، میں ان سے پوچھوں گی کہ ”پٹھان نے اصل میں کتنا کمایا؟“

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کاجول کا یہ سوال کچھ حد تک درست بھی ہے، کیونکہ ایک طرف تو پٹھان کو بالکل فلاپ قرار دیا گیا ہے تو دوسری جانب اس کی کمائی ریکارڈ توڑ بتائی جاتی ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان نہیں بلکہ ان کے بہنوئی آدتیہ چوپڑا سے پٹھان کے باکس آفس کلیکشن کے بارے میں پوچھا جانا چاہیے کیونکہ ان کی کمپنی یش راج فلمز نے ٹینٹ پول اسپائی تھرلر تیار کی تھی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پٹھان نے ہندوستان میں کل تقریباً 665 کروڑ روپے کمائے تھے۔

Shahrukh Khan

Pathaan

Kajol

jawan

Box Office Collection