Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

الاسکا زلزلہ کے لحاظ سے فعال پیسیفک رنگ آف فائر کا حصہ ہے۔
شائع 16 جولائ 2023 01:45pm
الاسکا میں آتش فشاں کی ایک علامتی تصویر
الاسکا میں آتش فشاں کی ایک علامتی تصویر

امریکا میں الاسکا کے ساحل کے قریب 7.4 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

پالمر میں نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ جنوبی الاسکا اور جزیرہ نما الاسکا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شمالی امریکا میں دیگر امریکی اور کینیڈا کے پیسفک ساحلوں کے لیے سونامی کے خطرے کی سطح کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘

بعد ازاں، سونامی کی وارننگ کو ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ تیز دھارے یا خطرناک لہریں متوقع ہیں۔

جزیرہ نما الاسکا بحر الکاہل میں 885 کلومیٹر (550 میل) تک پھیلا ہوا ہے اور اس علاقے میں زلزلے نسبتاً عام ہیں۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ آف شور زلزلہ جزیرہ نما الاسکا سے 13 میل (21 کلومیٹر) کی گہرائی میں آیا۔

الاسکا زلزلہ کے لحاظ سے فعال پیسیفک رنگ آف فائر کا حصہ ہے۔

الاسکا مارچ سنہ 1964 میں 9.2 شدت کے زلزلے سے متاثر ہوا تھا، جو شمالی امریکا میں اب تک کا سب سے شدید زلزلہ تھا۔

اس زلزلے نے اینکریج کو تباہ کر دیا تھا اور ایک سونامی کو جنم دیا تھا جس نے خلیج الاسکا، امریکی مغربی ساحل اور ہوائی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

یو ایس جی ایس نے اتوار کی صبح اسی علاقے میں 7.2 کے زلزلے کے تقریباً تین منٹ بعد 5.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

اس کے بعد صبح ساڑھے 8 بجے جزیرہ نما میں ایک اور 3.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلوں کے اس تعدد کے باوجود، یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ صرف چار یا پانچ کی شدت سے اوپر کی پیمائش ہی نقصان کا باعث بنتی ہے۔

earthquake

Tsunami

Alaska

USGS