Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہلاکتوں کے بعد الرٹ جاری

موت کی وادی میں پارہ 54 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
شائع 16 جولائ 2023 08:21am
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

شدید گرمی نے یورپ سے لے کر امریکا اور جاپان تک پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یونان بھر میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت محنت نے دوپہر بارہ سے شام پانچ بجے تک ڈیلوری کے کام پر پابندی لگادی ہے۔

اٹلی کی وزارت صحت نے روم سمیت سولہ شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایتھنز کا درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی، اسپین اور پولینڈ کے علاقے بھی شدید درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہیں۔

مشرقی جاپان کے کچھ حصوں میں آج درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کیلیفورنیا سے ٹیکساس تک امریکی ریاستیں طاقتور ہیٹ ویوو کی لپیٹ میں ہیں، ایریزونا کے ریاستی دارالحکومت فینکس میں پارہ 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

لاس ویگاس کی موسمی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو صحرائی گرمی سے زیادہ خطرناک ہے۔

کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں پارہ آج 54 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مراکش، اردن، عراق میں ہیئرڈرایئر کی طرح چلنے والی ہوا سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔

جبکہ دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے کئی علاقوں میں گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔

china

پاکستان

Japan

California

Texas

Rome

Greece

Weather Updates

Heat Waves

Athens