Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی افراد کی تعداد 2 ہوگئی

2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹنا چاہا، پولیس
شائع 15 جولائ 2023 11:44pm

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو میں فائرنگ سے زخمی افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چائے کے ہوٹل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، جہاں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزموں نے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹنا چاہا۔

پولیس نے بتایا کہ شہریوں نے مزاحمت کی تو اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ کی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

karachi

Karachi Firing

North Karachi