Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست پھر سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے
شائع 15 جولائ 2023 11:15pm
فائل ۔۔۔۔۔۔  فوٹو
فائل ۔۔۔۔۔۔ فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف درخواست ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 17 جولائی کو کریں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: ’انصاف کی بنیاد پر ایک اور موقع دیا جائے‘ عمران خان کے وکیل کی استدعا

چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

گزشتہ ہفتے چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث تاحال سماعت نہ ہو سکی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس: ’کبھی دیکھا 7 ماہ سے کیس چلے اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو‘

ٹرائل کورٹ نے بھی توشہ خانہ کیس 17 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم کے مقامی عدالتوں میں 6 مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان 12 جولائی کو طلب، توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار

درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی بروز (پیر) کو کریں گے۔

imran khan

Islamabad High Court

pti chairman

tosha khana case

justice aamir Farooq

MAY 9 RIOTS

Toshakhana Criminal Case