Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی کی ایک اور مقدمے میں درخواست ضمانت منظور

شاہ محمود قریشی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 07:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی پر تشدد احتجاج پر تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد ہارون شاہ نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی پُرتشدد احتجاج کے وقت نہ جائے وقوعہ پر موجود تھے اور نہ انہوں نے کوئی بیان دیا، پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے شاہ محمود قریشی کو ملوث کرنے کی کوشش کی۔

وکیل نے استدعا کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کرے۔

فریقین کے دلائل مکمل ہوجانے کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کی اور ایڈیشنل سیشن جج سید محمدہارون نے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS