Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے سرکاری ملازمین کا 5 روز بعد دھرنا ختم کرنے اعلان

مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کےمظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب
شائع 14 جولائ 2023 11:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پانچ روز سے پنجاب بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے دھرنا ختم کرنے اعلان کردیا۔

پنجاب بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے 5 روز سے لاہور میں دھرنا دے رکھا تھا، تاہم مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مشیر وزیراعظم ملک احمد خان نے مظاہرین سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات پورے کیے جانے کی یقین دیہانی کروائی۔ ملازمین سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں اور وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ ملازمین کا حق ہے، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہو چکی ہے، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہوگا۔

مشیر اعظم نے مزید کہا کہ لیو ان کیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا، لیکن اس کام کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین پانچ روز سے صوبائی بجٹ کیخلاف لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے تھے۔ تاہم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب میں شامل تنظیموں نے مشیر وزیراعظم کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

lahore

Government Employees Salary Increment

Government Employees Salary