Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی میں درج مقدمہ: اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست عدم پیروی پر مسترد کی
شائع 14 جولائ 2023 06:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوابی میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیرعلی افضل کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پوچھا کہ کدھر ہیں اسد قیصر؟ جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ تھوڑی دیر میں آرہے ہیں۔

عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کیس کال ہوا، اب دوبارہ کال ہوا ،عدالتیں ملزموں کا انتظار نہیں کرتیں، ساڑھے 9 بجے کا وقت تھا ملزم کو ساڑھے 7 بجے یہاں ہونا چاہیئے تھا، ہائیکورٹ کا کوئی احترام ہے، یہ کونسا طریقہ ہے۔

عدالت نے اسد قیصر کی درخواست عدم پیروی خارج کردی۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں دائر درخواست پر سماعت جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے ملزم کی عدالتی حاضی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل بھی طلب کرلیے۔

pti

Asad Qaiser

Islamabad High Court

justice tariq mehmood jahangiri