Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر: والد اور اہلیہ کے قتل کےبعد 5 بچوں کو یرغمال بنانے والا ملزم گرفتار

پولیس نے مذاکرات کے بہانے بچوں کو 4 گھنٹے بعد بازیاب کروایا
شائع 14 جولائ 2023 03:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر کے علاقے لالاچینہ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے والد اورا ہلیہ کو قتل کردیا۔ اس دوران یرغمال بنائے جانے والے 5 بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارمان علی کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ اس نے پہلے والد اور پھر اپنی بیوی کوقتل کیا۔

ملزم نے دہرے قتل کے بعد اپنے 5بچوں کو کمرے میں یرغمال بنالیا تھا۔

اطلاع ملنے پر ملزم کی گرفتاری اور بچوں کو چھڑوانے کے لیے پٌہنچنے والی پولیس نےمکان کا محاصرہ کیا اور ملزم کو مذاکرات کے بہانے نکال کر گرفتارکرلیا۔

ملزم نے بچوں کو 4 گھنٹوں سے یرغمال بنا رکھا تھا۔

پولیس نے ملزم کو واردات میں استعمال کیے جانے والے اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے تھانہ علی مسجد منتقل کردیا ہے۔

khyber

police

Double murder