Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی: دو ماہ کے دوران کتنی خواتین گرفتار اور کتنی رہا ہوئیں

8 شہروں سے گرفتار 59 خواتین کو ضمانت پر رہائی ملی، رپورٹ
شائع 14 جولائ 2023 02:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: 9 مئی واقعات کے الزام میں گرفتار کی گئی خواتین کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے خواتین کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھجوا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 8 شہروں سے 81 خواتین گرفتار ہوئیں جن میں سب سے زیادہ 47 خواتین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 81 میں سے 22 خواتین کو تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا جن میں 21 کا تعلق لاہور جب کہ ایک خاتون راولپنڈی سے ہیں۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق 8 شہروں سے گرفتار 59 خواتین کو ضمانت پر رہائی ملی جن میں لاہور کی 31، راولپنڈی کی 11، فیصل آباد کی 8 اور ملتان کی 4 خواتین شامل ہیں۔

pti

lahore

Punjab police

Care Taker CM Punjab

9 May