Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز مشرف کے انتقال کے بعد کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو کرے گا
شائع 14 جولائ 2023 02:26pm
سابق صدر پرویز مشرف۔ فوٹو — فائل
سابق صدر پرویز مشرف۔ فوٹو — فائل

سابق صدر پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل ان کے انتقال کے بعد سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20 جولائی کو سماعت کرے گا۔

سابق صدر نے 2013 کے انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

اس اپیل پر اس سے قبل سماعت 5 سال قبل سپریم کورٹ میں ہوئی تھی۔

پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 20 جولائی کو کرے گا ۔

واضح رہے کہ سابق صدر 5 فروری 2023 کو طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔

Supreme Court

Pervez Musharraf