گھر کی بجلی کاٹنے پر علی امین گنڈا پور کا موقف سامنے آگیا
سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کا گھر کی بجلی منقطع ہونے پر آڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق میرےگھر کی بجلی کاٹی گئی جس کے بعد کل اپنے گھر کے دونوں میٹرز کا بل جمع کرا چکا ہوں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرا بندہ واپڈا آفس بل کی رسیدیں جمع کرانے گیا تو وہاں پولیس موجود تھی جس نے میرے بندے کو نامعلوم کیس میں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے دوبارہ واپڈا آفس میں رسیدیں جمع کرائی ہیں مگر ایس ای، چیف پیسکو سمیت تمام عملہ غائب ہو چکا جوکہ مجھے بجلی فراہم نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیسکو عملے کے چپھنے سے صاف ظاہر ہے کے بل یا رسید کا مسئلہ تھا ہی نہیں کیونکہ بل جمع ہے اور ان کا نوٹس میں بھی آچکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو نے علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی تھی۔
اس ضمن میں پیسکو حکام کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور تقریباً 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، جس کے بنا پر ان کے گھر کی بجلی کاٹی گئی۔
Comments are closed on this story.