Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف کام کررہی تھی، فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی اسرائیل میں پہلا پاکستانی وفد گیا تھا، فیاض الحسن چوہان
شائع 13 جولائ 2023 09:04pm
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کام کررہی تھی، پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی اسرائیل میں پہلا پاکستانی وفد گیا تھا۔

راولپنڈی میں ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل پاک فوج کو نقصان پہنچانے کے لئے اسرائیلی لابی سرگرم ہے، اور پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کام کررہی تھی، پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی اسرائیل میں پہلا پاکستانی وفد گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مدارس پرحملہ کرنا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نہ مانوں ،میں نہ جانو ملک میں فساد پھیلانے کا اسرائیلی ایجنڈا تھا، فروری 2022 میں پی ٹی آئی زلت کے گھڑے میں تھی، تو جولائی 2022 میں پی ٹی آئی پسندیدگی کے عروج پر کیسے پہنچی۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ یورپی یونین کس انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، اربوں مسلمانوں کا دل قرآن پاک کے لئے دھڑکتا ہے، کسی یورپی ملک میں فوجی ہیڈ کواٹر پرحملہ ہو تو کیا اجازت ہو گی، اسرائیل اپنی اوقات میں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی جان مال کو برباد کررہا ہے، اسے اسرائیل کو انسانی حقوق کی بات کرنے سے پہلے ڈوب مرنا چائیے۔

pti

Israel

pti chairman

Fayaz Ul Hassan Chohan