Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور

شاہین ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار
شائع 13 جولائ 2023 08:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں پوری کرنے میں صرف ایک وکٹ دور ہیں۔

ایک سال قبل 2022 میں پاؤں میں چوٹ لگنے کی باعث شاہین سری لنکا کے خلاف مزید ٹیسٹ میچز نہیں کھیل پائے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ چوٹیں کھیل کا حصہ ہیں اور وہ میچ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، وہ اپنی ٹیسٹ واپسی اسی میدان پر کریں گے جہاں وہ زخمی ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ سے دور ہونا کافی مشکل ہے لیکن میں نے اس سے کافی چیزیں سیکھی ہیں اور اس سے پرفارمنس مزید بہتر ہو گی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ طویل فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے سے محض ایک وکٹ دور ہوں یہ اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بالر ہوں لیکن اگر مجھے بیٹنگ میں بھی کچھ کر دکھانے کا موقع ملے تو میں ضرور کروں گا۔

فاسٹ بالر نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے وائٹ بال کرکٹ زیادہ کھیلی لیکن جب میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا تو میچز کے بعد میں نے ریڈ بال سے بھی کئی اوورز کیے تاکہ میں خود کو ورک لوڈ کے قریب کرسکوں۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی اب تک 25 ٹیسٹ میچوں میں 86 ء 24 کی اوسط سے99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جن میں4 بار اننگز میں5 وکٹیں اور ایک بار میچ میں 10 وکٹوں کی قابل ذکر کارکردگی بھی شامل ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی ایک اور نمایاں بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں انہوں نے اپنی بیٹنگ کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ کیا ہے جس کی ایک جھلک انہوں نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف دکھائی جب انہوں نے صرف 15 گیندوں پر 44 رنز ناٹ آؤٹ کی زبردست میچ وننگ اننگز کھیل ڈالی۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہی کچھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کے آخری اوورمیں کیا، بلیئر ٹکنر کے اوور میں 22 رنز بناڈالے جس میں 3 چھکے اور1 چوکا شامل تھا۔

واضح رہے پاکستان ان دنوں ٹیسٹ میچ کی سیریز کے لیے سری لنکا میں موجود ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

test series

Shaheen Shah Afridi

pakistan vs sri lanka

hambantota

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

TEST MATCHES