Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

9 رکنی پاکستانی خاندان کی ایک ہی دن سالگرہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

یکم اگست 1992 کو ان کے خاندان میں پہلے بچے پیدائش ہوئی
شائع 13 جولائ 2023 09:39pm

صوبے سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے منگی خاندان نے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے جسے جان کر ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے۔

اس خاندان کے سرپرست امیر علی ہیں، جو9 افراد پر مشتمل ہے لیکن اس خاندان کی انوکھی بات یہ ہے کہ یہ سب لوگ ایک ہی دن اپنی سالگرہ مناتے ہیں، خاندان کے تمام افراد ایک ہی دن پیدا ہوئے تھے جس وجہ سے یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

امیر علی اور ان کی اہلیہ کے لیے یکم اگست اہم اس وجہ سے بھی ہے کیونکہ اس دن جوڑے کی شادی ہوئی تھی۔ ان کے خاندان میں والد امیر علی، ماں خدیجہ ہیں اور 19-30 سال کی عمر کے سات بچے ہیں جن میں سندھو، دو جڑواں لڑکیاں ساسوئی، سپنا کے ساتھ ہی عامر، امبر، عمار اور احمر ہیں۔

پاکستانی خاندان سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری واکی کمنز فیملی کے پانچ بچوں کے پاس تھا۔ ان کے خاندان کے تمام افراد 20 فروری 1952 اور 1966 کے درمیان پیدا ہوئے تھے۔

یکم اگست 1992 کو امیر علی کے ہاں پہلے بچے سندھو کے بعد عامر کی پیدائش ہوئی، تو امیر علی خوش تھے کیونکہ تاریخ پیدائش ان کی اور ان کی اہلیہ کی طرح تھی۔ پھر خاندان کے 9 افراد الگ الگ کیک کاٹنے کے بجائے ایک ہی دن سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں۔

خیال رہے کہ آئندہ ماہ اگست میں امیر کی اہلیہ خدیجہ 50 سال کی ہورہی ہیں جبکہ تیسرا بیٹا امبر21 سال کا ہو رہا ہے۔ تو اس موقع پر انہیں زیادہ موم بتیوں کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

Larkana

sindh

Guinness World Record