Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور: نایاب نسل کے ہرن شکار کرنے والے 5 مسلح شکاری گرفتار، زبح شدہ جانور برآمد

گرفتار ملزمان سے زبح شدہ دو ہرن، ایک تلور اور 21 جنگلی تیتر برآمد
شائع 13 جولائ 2023 03:59pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نایاب نسل کے ہرن، تلور اور تِیتر کا شکار کرنے والے 5 شکاری دھر لیے گئے۔

شکاریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جب کہ واقعے میں وائلڈ لائف کے دو ملازمین شدید زخمی بھی ہوئے۔

پانچ شکاریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ شکاریوں کے قبضے سے شکار کیے گئے زبح شدہ دو ہرن، ایک تلور اور 21 جنگلی تیتر برآمد کیے گئے ہیں۔

Bhawalpur

cholistan

hunters

wild life