Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کس انتخابی نشان سے الیکشن لڑے گی، فیصلہ ہوگیا

اس سلسلے میں رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی، پارٹی ذرائع
شائع 13 جولائ 2023 02:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات کے لئے اپنا انتخابی نشان منتخب کرلیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی انتخابات میں اترنے کی تیاریاں جاری ہیں، اسی ضمن نے پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پر انتخابات میں اترے گی، اس سلسلے رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے درخواست دے گی۔

ECP

lahore

Istehkam i Pakistan Party (IPP)