Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، پلاسٹک کی 6 ہزار استعمال شدہ بوتلوں سے پہلی سڑک تیار

پلاسٹک کی سڑکیں پائیدار، ان کی لاگت بھی کئی گنا کم ہوتی ہے، ماہرین
شائع 12 جولائ 2023 08:36pm
سڑک کی تعمیر میں ڈھائی ٹن سے زائد پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے - اسکرین گریب/ آج نیوز
سڑک کی تعمیر میں ڈھائی ٹن سے زائد پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے - اسکرین گریب/ آج نیوز
آلودگی کم کرنے کے لیے استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑک بنائی ہے، پروجیکٹ لیڈ
آلودگی کم کرنے کے لیے استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑک بنائی ہے، پروجیکٹ لیڈ

کراچی میں پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں سے پہلی سڑک تعمیرکرلی گئی ہے، پروجیکٹ لیڈ کا کہنا ہے کہ کچرے کو ٹھکانے لگایا ہے، شہری بھی آرام دہ اور کشادہ سڑک پر سفر سے مُطمئن ہیں۔

پلاسٹک سے پہلی مرتبہ تیار ہونے والی سڑک 730 فٹ طویل ہے، جس میں 6 ہزار بوتلیں یا ڈھائی ٹن سے زائد پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے، جبکہ سڑک کی چوڑائی 60 فٹ ہے۔

پروجیکٹ لیڈ زنیر بن حسن کا کہنا ہے کہ شہر میں پلاسٹک کی آلودگی کم کرنے کے لیے استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑک بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کو اپنی شکل تبدیل کرنے میں 300 سے 500 سال لگتے ہیں، یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں پلاسٹک استعمال ہوتی ہے۔

شہری بھی اس خوبصورت اور جدید سڑک کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سڑک آرام دہ اور کشادہ ہے۔

آج نیوزسے بات کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ سڑک تو اچھی ہے جس پر گاڑی چلانے پر مزہ آرہا ہے مگر ایک شہری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بارشیں آئیں گی، تواس سڑک کا حال بھی ویسا ہی حال ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق عام سڑکوں کے مقابلے میں پلاسٹک کی سڑکیں تین گنا زیادہ لچک دار اور پائیدار ہوتی ہیں، ان کی لاگت بھی کئی گنا کم ہوتی ہے۔

climate change

Plastic Road

Environmental Issues