Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی سی لاہور کا غیر قانونی گیس فلنگ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا حکم

گلی محلوں میں قائم غیرقانونی فلنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے
شائع 12 جولائ 2023 06:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے غیر قانونی گیس فلنگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی سی لاہور نے غیر قانونی گیس فلنگ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام تحصیلوں میں متعلقہ ٹیموں کو ایل پی جی بھرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

رافعہ حیدر کے مطابق گلی محلوں میں قائم غیرقانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، پالیسیوں کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں صرف معیاری سلنڈرز فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی،

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تنبیہ کی کہ کمرشل گاڑیوں کو کھلے سلنڈر کے استعمال کی ہر گز اجازت نہ دی جائے، حادثات کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ کارروائیاں کریں۔

lahore

LPG Gas

dc lahore

rafia haider

Illegal gas filling