Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شکیل احمد خان 8 ویں بار گرفتار

ملاکنڈ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا
شائع 12 جولائ 2023 05:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو 8 ویں بار گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن کیس میں ملاکنڈ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ شکیل احمد خان کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو مختلف مقدمات میں مسلسل 8ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف لیویزپوسٹ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

pti

arrest

KPK

peshawar

shakil ahmad khan