Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی عام انتخابات سے 45 روز قبل وطن واپسی متوقع

ن لیگ نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے قائدین کے نام فائنل کرلئے
شائع 12 جولائ 2023 04:52pm
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی عام انتخابات سے 45 روز قبل وطن واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے سعودی عرب میں نواز شریف کی زیر قیادت پارٹی بیانیہ پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی بیانیہ میں ن لیگ کے اپنے سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیاجائے گا، اور نواز شریف کی حکومت ختم کرنے کی مبینہ سازش کا بھی بیانیہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے بیانیے میں موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی حکومت پر ڈالی جائے گی، اور انتخابی جلسوں میں پی ٹی آئی کے چئیرمن کی مبینہ کرپشن کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

دوسری ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی عام انتخابات سے 45 روز قبل وطن واپسی متوقع ہے، وہ وطن واپسی پر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

ن لیگ نے انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے قائدین کے نام بھی فائنل کر لیے ہیں، انتخابی جلسوں سے نواز شریف ،مریم نواز ،شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif