Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل نے پہلی بار پاکستان کے معاملات پر بات کی، خرم دستگیر

گزشتہ حکومت کے دوران پارلیمنٹ میں اسرائیل سے تعلقات کی بات کی گئی، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 06:28pm
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خون سے لبریز اسرائیل کو ابھی بہت سے جواب دینے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو آبائی زمین سے نکالا اور اسرائیل آج بھی فلسطینیوں کی زمین پر قبضےکر رہا ہے ان کے گھروں کو اجاڑا جا رہا ہے۔

اسرائیل انسانی حقوق پر پاکستان کو بھاشن نہ دے کیونکہ اسے انسانی حقوق پر بہت سے جواب دینے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کے خون سے لبریز ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین سے یکجہتی میں اسرائیل کو قبول نہیں کیا، لیکن وہ کون لوگ ہیں جو قومی اسمبلی میں کھڑے کو اسرائیل کو قبول کرنے کی حمایت کریں اور جن کے دور میں پاکستانیوں کو پہلی بار اسرائیل جانے کی اجازت دی گئی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کشمیر کا سودا کیا جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی دور میں ہی کشمیر پر قبضہ کیا اور اسے تقسیم کیا جب کہ اس قبضے کے خلاف صرف جمعے کو احتجاج کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ قوم دشمنوں اور ریاست پر حملہ کرنے والوں اور ملکی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کو مسترد کرے، انتخابات میں قوم کو فیصلہ کرنا ہےکہ ملک کو کس سمت میں لےکر جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں نے ریڈیو پاکستان کو جلایا اور اسی برس سول نافرمانی کی دعوت دی گئی، البتہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق چارہ جوئی ہوگی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے سامنے خارجہ پالیسی کا بہت بڑا چیلنج ہونے کے ساتھ، معیشت کا بھی چیلنج ہے، امریکا، مغرب اور چین کو ہم نے ساتھ لیکر چلنا ہے، ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عوام ایک منتخب حکومت لیکر آئیں گے جو ان مسائل کو حل کرے گی۔

pti

Palestine

khurram dastagir

Palestinian Israeli Conflict