Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آغا سراج درانی کی تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

تینوں بیٹیوں کو 5، 5 لاکھ روپے کی زر ضمانت جمع کرانے کا حکم
شائع 12 جولائ 2023 01:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

آغا سراج درانی کی بیٹیوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بائیس جولائی کو امریکا میں کزن کی شادی میں جانا ہے، تقریب میں شر کت کیلیے امریکا جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے اسپیکر کی تینوں بیٹیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں بیرون ملک سے وطن واپس آکرعدالت میں پیش ہوجائیے گا۔

یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس میں آغا سراج کی بیٹیاں سارا، سونیہ، شاہانہ بھی نامزد ہیں۔ عدالت نے تینیوں بیٹیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

NAB

agha siraj durrani

Anti Corruption Court

Assets case investigation