Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

یومِ عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ کو متوقع ہے، محکمہ موسمیات
شائع 12 جولائ 2023 11:31am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج بروز منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یومِ عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ کو متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جب کہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔

Met Office

محرم

Moon sighting

Ashura