Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق عرف ’بٹن خراب‘ مارا گیا

ٹی ٹی پی کا ہلاکت کی تصدیق سے انکار
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 01:18pm
تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا بدنام زمانہ سرغنہ طارق افغانستان کے علاقے کنڑ میں مارا گیا۔

پاکستان اور افغانستان میں چینی تنصیبات پر حملے اور ان میں سہولت کاری کا ملزم محمد طارق رفیق عرف بٹن خراب افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقے پچ درہ کے قریب مارا گیا۔

تحریک طالبان کے ایک سینیئر کمانڈر نے افغان خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’وہ کل سے رابطے سے باہر ہو گیا ہے۔‘

طارق کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے ٹی ٹی پی کمانڈر نے فون پر کہا کہ ’ہم اس کی موت کی تصدیق لاش دیکھ کر ہی کریں گے‘۔

افغان خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ ایک پاکستانی اہلکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک جو شواہد دیکھے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ (طارق) مارا گیا ہے لیکن مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

طارق کا تعلق ٹی ٹی پی سوات سے ہے جو 14 جولائی 2021 کو کوہستان میں داسو خودکش بم دھماکے کا ماسٹر پلانر رہا ہے، اس حملے میں 9 چینی ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

وہ 26 اپریل 2022 کو کراچی میں چینی زبان کے مرکز کو نشانہ بنانے والے بی ایل اے کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔

TTP

Tariq Button Kharab

Dasu Terrorist Attack