Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 10 اموات، آگ فریج کا کمپریسر پھٹنے سے لگی

ہولناک آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 11:41pm
لاہور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے جلنے والا گھر۔
لاہور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے جلنے والا گھر۔

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی خوفناک آگ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

رات اڑھائی بجے کے قریب بھاٹی گیٹ کے محلہ سمیاں کے ایک ڈیڑھ مرلہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہنستے بستے گھر کو چیخوں میں بدل دیا۔

گھر میں لگنے والی خوفناک آگ کے حوالے سے معلوم ہوا کہ آتشزدگی کا واقعہ فریج کا کمپریسر پھٹنے سے پیش آیا۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

آگ میں جھلس کر ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ علاقوں مکینوں نے کوشش سے 22 سالہ زوہیب کو چبالیا۔

گھر کا سربراہ ظہیر الدین بابر اپنے آبائی گھر نشتر ٹاؤن میں تھا جبکہ کرائے پر رہنے والی اس کی فیملی میں اہلیہ، چھ بچے، ایک بھابھی اور تین بھتیجے موجود تھے۔

ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیوں کا عمل صبح ساڑھے چھ بجے ختم ہوا جب کہ کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرلاہور کے مطابق تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن امدادی رضاکار موقع پر موجود رہے جنہوں نے پوری کوشش کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ محسن نقوی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کمشنر لاہورڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی اور آتشزدگی کے واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

lahore

fire incident

rescue 1122