Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی افریقا میں ذکاء اشرف اور جے شاہ کی ملاقات، برف پگھلنے لگی

ملاقات آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر اور خوشگوار ماحول میں ہوئی
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 11:31am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف اور بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کی ڈربن میں ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں سربراہان کی ملاقات جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی، یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ملاقات میں ایشیا کپ کی ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کی میزبانی اور بھارت میں رواں برس ہونے ورلڈ کپ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی سی سی کا اجلاس 16 جولائی تک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی احسان مزاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آتا تو ہمیں بھی بھارت نہیں جانا چاہیے اور ہائبرڈ ماڈل پر بات کرنی چاہیئے۔

دوسری جانب اس اہم معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کو بھارت کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے یا نہیں۔

PCB

South Africa

Pakistan vs India

jay shah

ASIA CUP 2023

zaka ashraf

icc annual meeting

durban

ICC ODI WORLD CUP 2023