Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

افغان مہاجرین کو اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، متن
شائع 11 جولائ 2023 09:20pm

پشاور میں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ہوگی، جب کہ افغان مہاجرین کو اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے پشاور میں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہر میں یکم سے 15 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی عائد ہوگی، اور افغان مہاجرین کیمپوں تک محدود ہوں گے، انہیں اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی، جب کہ عمارتوں، ہوٹلز اور جلوسوں کے راستوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔

Section 144

peshawar