Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں 8 نومبر یا اس سے پہلے انتخابات ہوجائیں گے، خرم دستگیر

نوازشریف ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، وفاق وزیر
شائع 11 جولائ 2023 08:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں 8 نومبر یا اس سے پہلے انتخابات ہوجائیں گے، نوازشریف ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے جو کام کیا ہے قانون سازی سے کیا ہے، ہمارے گریباں چاک ہوئے لیکن اب بہار کے امکان روشن ہوئے۔

انتخابات سے متعلق سوال پر خرم دستگیر نے کہا کہ انتخابات نومبر میں ہوں گے، نوازشریف ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔

مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو بھی کچھ لگام لگنے شروع ہوئی ہے، مہنگائی میں اضافے کی رفتار کم ہوئی ہے، اب جادو سے ریاست کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے، خارجہ پالیسی میں بھی ایک پل سراط پر چلنا ہے۔

اسلام آباد

faisla aap ka

Asma Shirazi

khurram dastagir

general elections 2023