Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلویز کا موہنجودڑوایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

آٹھ اکنامی کوچز پر مشتمل ٹرین براستہ دادو، حبیب کورٹ چلے گی، حکام
شائع 11 جولائ 2023 08:37pm

پاکستان ریلوے کی جانب سے موہنجو دڑو ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان ریلویز نے موہنجودڑوایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ موہنجودڑوایکسپریس 20 جولائی سے چلے گی۔

ریلویزحکام کے مطابق ٹرین صبح سات بجے روڑھی سے اور سوا آٹھ بجے کوٹری سے چلے گی، جب کہ 8 اکنامی کوچز پر مشتمل ٹرین براستہ دادو، حبیب کورٹ چلے گی۔

Pakistan Railways

Pakistan Railways Service

Mohenjodar Express