Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی

اسمبلی کی مدت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، ن لیگ
شائع 11 جولائ 2023 06:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل قومی اسمبلی
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل قومی اسمبلی

وفاقی وزیر تجارت اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، تاہم انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملہ اہم ہے۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگراں سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسمبلی کی مدت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اور ن لیگ کے رہنما اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، اور اس کی مدت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اسمبلی تحلیل سے متعلق علم غیب کسی کے پاس نہیں ہوتا، حالات کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کچھ چھوٹی چھوٹی بے قاعدگیاں ہیں، الیکشن قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے جارہے۔

PMLN

federal government

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023