Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلابی پانی میں ڈوبنے اور واویلے پر بھارتی شہری کو تھپڑ پڑ گئے

ویڈیو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ سیکٹر 16 میں بنائی گئی
شائع 11 جولائ 2023 03:35pm

بھارت میں سیلابی پانی میں بہتے واویلا مچانے والے شخص کو بچانے والوں کے ہاتھوں تھپڑ پڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئرکی جانے والی وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کس طرح نسبتاً کم گہرے لیکن سیلابی ریلے میں بہہ کرآنے والا شخص مدد کیلئے چیختے ہوئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

اس دوران کنارے پرکھڑے افراد ویڈیو بھی بنارہے ہیں جس میں پنجابی زبان میں کہے گئے جملے پھڑ لو پھڑ لو (پکڑ لو، پکڑلو) واضح طور پر سنے جاسکتے ہیں۔

بہہ کرآنے والے ایک شخص کو آگے بڑھ کر ایک اور آدمی سہارا دیتے ہوئے کھڑا کرتا ہے اور اس دوران اس کے مچائے واویلے پر دل کی بھڑاس بھی نکالتا ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ سیکٹر 16 میں بنائی گئی ہے۔

india

flood