Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے، اسحاق ڈار

پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں مزید استحکام آئے گا، وزیر خزانہ
شائع 11 جولائ 2023 11:50am
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر مملکت برائے خزانہ کے ہرماہ پریس کانفرنس۔ فوٹو — فائل
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر مملکت برائے خزانہ کے ہرماہ پریس کانفرنس۔ فوٹو — فائل

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے ہیں، دوست ممالک کی جانب سے مالی مدد پر بےحد مشکور ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں مزید استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے ایک فنانسنگ منصوبہ پیش کیا جس میں عالمی قرض دہندہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے بجائے 8 ارب ڈالر کا بندوبست کرے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگی تھی۔ تاہم، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے 8 بلین ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ چین پاکستان کو 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے اسلام آباد دو بلین ڈالر ڈپازٹ میں رکھے گا، جب کہ بیجنگ کے کمرشل بینک ملک کو 1.5 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار کے پلان کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی۔

Saudia Arabia

Ishaq Dar

IMF

IMF program

International Monetary Fund (IMF)