Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلمرنگ، ویلڈنگ، روٹیاں لگانے سمیت ہر کام کیا، کالج لیکچرار محسن کی کہانی

'نوجوانوں کو پریشانیوں کے باوجود محنت اور صبر سے کام لینا ہوگا'
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2023 11:56am
’Young people have to work hard and patiently despite problems - Story Prof. Mohsin Ali - Aaj News

گورمنٹ اینگلو اوریئنٹل کالج لاہور کے لیکچرارمحسن علی کی بارہ سال کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔

حافظ آباد کے رہائشی 38 سالہ لیکچرار محسن علی جب لاہور آئے تو یہ سوچا نہ تھا کہ محنت مشقت انہیں اتنی ترقی دلا دے گی۔

محسن علی نے ایم اے او کالج کے قریب تندور پر بھائی کے ہمراہ روٹیاں لگائیں اور اب وہ اسی کالج میں انگریزی زبان کے لیکچرار ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیکچرارمحسن علی کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں جو میں نے نہ کیا ہو، پلمرنگ کی ویلڈنگ کی، اور یہ کام بھی کیا کہ چھوٹے بھائی کے ساتھ تندور پر کام کیا، مشکلات میرا زیور تھیں، میں کبھی ان سے گھبرایا نہیں، البتہ نوجوانوں کو پریشانیوں کے باوجود محنت اور صبر سے کام لینا ہوگا۔

’دھوپ اور مایوسیوں کے یا ناکامیوں کے بادلوں تلے نوجوانوں کو مسکرانا چاہیے کھل کے مسکرانا چاہیے کیونکہ یہی وہ بادل ہیں جو ان پر بارش برسائیں گے۔‘

لیکچرارمحسن نے تعلیمی دور میں میٹرک سے گریجویشن تک ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ 6 گولڈ میڈلز بھی حاصل کیے اور تعلیمی سفر وظیفے پر جاری رکھا۔

گریجویشن میں وزیر اعلیٰ پنجاب ان کے گھر ان کو سراہنے کے لیے گئے جب کہ کچھ روز قبل بھی لیپ ٹاپ تقسیم کے دوران ان کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Shehbaz Sharif

lahore

laptop scheme

Professor Mohsin Ali