Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ماضی کے مقابلے میں رویہ بہتر‘، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی تعریفیں

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں موجودہ اور سابقہ پاکستانی حکومت کے رویے کا موازنہ
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2023 11:04am
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کا منظر۔ فائل فوٹو
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کا منظر۔ فائل فوٹو

انسانی حقوق کونسل میں موجودہ اور سابقہ پاکستانی حکومت کے رویے کا موازنہ کیے جانے پر پاکستان کا رویہ ماضی سے بہتر قرار پایا ہے۔

انسانی حقوق کونسل نے پیر کو پاکستان کے عالمی متواتر جائزہ کے نتائج کو دیکھا اور اس پر بحث کی۔

پاکستان نے انسانی حقوق کوسنل میں پیش کی گئی 340 سفارشات میں سے 253 پر حمایت کا اظہار کیا اور 87 کو نوٹ کیا گیا۔

انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں گزشتہ مہینوں میں موصول ہونے والی 340 سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ 340 سفارشات میں سے تقریباً 70 فیصد، جن کی کل 253 تھی کو قبول کر لیا گیا۔ پاکستان نے 84 سفارشات نوٹ کیں اور سیاسی طور پر محرک تین دعووں کو مسترد کیا۔

اس قبولیت کی شرح میں تیسرے یونیورسل پیریڈک ریویو کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جب تقریباً 50 فیصد سفارشات کو قبول کیا گیا تھا۔ پاکستان نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی ہے۔

بحث کے دوران کچھ مقررین نے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے بہت سی سفارشات کو قبول کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

مقررین نے کمزور اور پسماندہ گروہوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا، ساتھ ہی معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا۔

یہ بات بھی قابل ستائش تھی کہ پاکستانی خواتین کی سیاست میں شرکت خطے میں سب سے زیادہ تھی۔

پاکستان

UNHCR