Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائب امیر جماعت اسلامی خیبر شاہ فیصل آفریدی کے گھر کے باہر دھماکا

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی
شائع 10 جولائ 2023 11:01pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نائب امیرجماعت اسلامی خیبر شاہ فیصل آفریدی کے گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق باڑہ میں جماعت اسلامی خیبر کے نائب امیر شاہ فیصل آفریدی کے گھر کے باہر دھماکا ہوا، جس میں گھر کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا گھر کے مرکزی دروازے پر ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Blast

Jamat e Islami