Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسداد دہشت گردی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوبارہ طلب کر لیا

سابق وزیراعظم کو 5 مقدمات میں طلب کیا گیا ہے
شائع 10 جولائ 2023 04:38pm

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو کل دوبارہ طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ گولڑہ، پی ایس سنگجانی اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علی نواز اعوان، عامرکیانی، جمشید محبوب، منیر احمد کی بھی طلب کیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج راجہ جواد عباس حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کی تھی۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

ATC Islamabad