Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیٹ جی پی ٹی طلبہ کو کاپیوں پر ہوم ورک بھی لکھ کر دے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے سب کواپنی جانب متوجہ کرلیا
شائع 10 جولائ 2023 04:44pm
اسکرین  گریب/ ٹوئٹر
اسکرین گریب/ ٹوئٹر

انسان اس زمین پر اپنی عقل کی بنیاد پر ہر دور میں ترقی کررہا ہے، جس نے انقلابات بھی برپا بھی کیے ہیں لیکن اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے دور میں شامل ہوچکا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ایک مثال چیٹ جی پی ٹی ہے، جس نے لوگوں کے سارے مسئلے حل کردیئے ہیں، جبکہ اس نے طلبہ کو کاپیوں پر ہوم ورک بھی لکھ کر دینا شروع کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب آپ کے لئے ہاتھ سے لکھ کر نوٹ بھی تیار کرسکتا ہے۔

اس کو3D پلاٹر سے جوڑ کر چیٹ جی پی ٹی ہاتھ سے لکھنے کے قابل ہوجاتا ہے ساتھ ہی صفحات بھی پلٹ لیتا ہے۔ یہ ہوم ورک آٹومیشن (نقل) کو نئی بلندیوں تک لے جا رہا ہے لیکن آپ اسے کس لیے استعمال کریں گے؟

Artificial Intelligence

ChatGPT