Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف اچھے آدمی، موجودہ حالات کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں: شہزاد اکبر

مجھے اگلے سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، سابق مشیر احتساب
شائع 10 جولائ 2023 03:56pm
سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر۔ فوٹو — فائل
سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر۔ فوٹو — فائل

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے، وہ تباہی اور ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی تو اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔

سابق مشیر احتساب نے کہا کہ مجھے اگلے سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، البتہ پی ٹی آئی دور حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

pti

london

Nawaz Sharif

Shehzad Akbar

General (R) Qamar Javed Bajwa