Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کی فی کلو قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ

کراچی میں آٹھ روز کے دوران فی کلو چینی 12 روپے مہنگی
شائع 10 جولائ 2023 03:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں آٹا اور دودھ کے بعد چینی کے فی کلو دام بھی مزید بڑھ گئے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں چینی کی ایکس مل قیمت 130 روپے کلو ہوگئی جب کہ چینی کی ہول سیل قیمت 133 روپے فی کلو ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں 50 کلو کا بیگ 6300 سے 6500 ہو گیا جب کہ پرچون مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 سے 140 روپے فی کلو ہو گئی۔

دوسری جانب کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے بعد بازاروں میں چینی کی قیمت بھی آسمان پرپہنچ گئی، شہر قائد میں 8 روز کے دوران چینی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا اگر حکمران غریب عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔

karachi

اسلام آباد

lahore

sugar

sugar price