Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز پارٹی قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن شہریوں کو حقوق نہیں دینا چاہتی، حافظ نعیم

کراچی کے 50 اور اندرون سندھ کے ڈاکٹرز کو 69 ہزار تنخواہیں دی جارہی ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 10 جولائ 2023 12:46pm
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن شہریوں کو حقوق نہیں دینا چاہتی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کے اطراف اور اندرونی دروازے میں گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے آلات نہیں، الٹراساؤنڈ بند جب کہ ادویات موجود نہیں، البتہ ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 15 سال سے حکومت کر رہی ہے لیکن انہوں نے پورے کراچی کو تباہ و برباد کردیا، سلیکٹڈ مئیر سال بھر ایڈمنسٹریٹر بھی رہے، اگست 2022 میں ان کے نام کی تختی بھی لگی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی زبردستی قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن شہریوں کو ان کے حقوق نہیں دینا چاہتی، ایک ہی صوبے میں دو نظام چلائے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ڈاکٹرز کو 50 اور اندرون سندھ کے ڈاکٹرز کو 69 ہزار تنخواہیں دی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ انگریز یہاں علاج کروانے آتے ہیں۔

karachi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Pakistan People's Party (PPP)

Abbasi Shaheed Hospital