Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں کانگو سے مزید ایک شخص جاں بحق، تعداد 8 ہوگئی

کانگو سے متاثرہ مزید 2 مریض داخل
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 12:19pm
فوٹو — عالمی ادارہ صحت
فوٹو — عالمی ادارہ صحت

پاکستان میں کانگو وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا جس کے بعد رواں سال ملک میں کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو سے متاثرہ 35سالہ منصور جاں بحق ہوا جسے تین روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ اسپتال میں کانگو سے متاثرہ مزید 2 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جب کہ رواں سال کانگو کے 20 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

quetta

congo virus

Signs of Congo Virus