Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان، الرٹ جاری

ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے
شائع 10 جولائ 2023 09:05am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی مزید بارش متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمال مشرقی پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، سیالکوٹ، نارووال میں بارش کا امکان جب کہ ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش اٹک میں 60 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اسلام آباد میں ایئر پورٹ کے مقام پر 18 ملی میٹر بارش ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بوکرہ میں 13 اور گولڑہ میں 9 ملی میٹر ہوئی، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے چراٹ میں 35، مردان میں 26 اور سندھ کے بدین میں 16 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی۔

punjab

Rain

NDMA