نیویارک میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی
امریکی ریاست نیویارک میں موسلادھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، راک لینڈ کاؤنٹی میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور متعدد گاڑیوں کو بہا لے گیا، کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے۔
نیویارک میں ہرطرف پانی ہی پانی ہے اور لاکھوں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔
امریکا میں ہونے والی شدید بارش نے اتوار کو نیویارک ریاست کے کچھ حصوں میں میں سیلابی صورت حال پیدا کردی۔
نیشنل ویدر سروس کی طرف سے نیویارک کی ہڈسن ویلی میں فلڈ وارننگ اور فلڈ ایمرجنسی دونوں جاری کی گئیں۔
ماہرین موسمیات نے بتایا کہ جنوب مشرقی اورنج، مغربی پٹنم، راک لینڈ اور شمالی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹیز پیر کو مزید سیلاب کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش ان علاقوں کو متاثر کرے گی، جن میں پہلے ہی 5 سے 8 انچ بارش ہو چکی ہے۔
کاؤنٹی کے ایگزیکٹو سٹیو نیوہاؤس نے اتوار کو طوفان کے باعث اورنج کاؤنٹی، نیویارک میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔
نیوہاؤس کے مطابق ریسکیو اہلکار امریکی روٹ ڈبلیو 9 پر پھنسے متعدد افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق، جیسے جیسے طوفان آگے بڑھ رہا ہے، نیو انگلینڈ کے کچھ حصوں میں تباہ کن سیلاب کا خدشہ ہے۔
Comments are closed on this story.